تازہ ترین
اسد عمر کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان مسترد

اسد عمر کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان مسترد

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2018) وزیر خزانہ کے حوالے سے وزیر اعظم سے منسوب کردہ بیان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے تردید کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر وزیر اعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں۔ وہ ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں۔ وزیر اعظم کو وزیر خزانہ اسد عمر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا ہے۔اس سے قبل خبریں موصول ہورہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان اور ان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، جبکہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وہ قوم سے خطاب میں انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمرن خان کا وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں پر اظہار عدم اطمینان

وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر گفتگو

 

Comments are closed.

Scroll To Top