تازہ ترین
اسد عمر کی انڈونیشیائی ہم منصب اور عالمی بینک کے سربراہ سے ملاقاتیں

اسد عمر کی انڈونیشیائی ہم منصب اور عالمی بینک کے سربراہ سے ملاقاتیں

بالی: (10 اکتوبر 2018) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انڈونیشیائی ہم منصب، عالمی بینک کے صدر اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر ورلڈ بینک کے اجلاس کے سلسلے میں انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج انڈونیشیا کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری ملایانی انداوتی نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے انڈونیشیا میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون سمیت پاکستان کے معاشی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد عمر نے ورلڈ بینک کے صدر کو پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات اور آئندہ کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے عالمی ادارے او ای سی ڈی اور ایم آئی جی اے (ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی) کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اسد عمر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

اب قوم کا پیسہ لندن اور دبئی نہیں جائے گا، اسد عمر

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top