تازہ ترین
اسد عمر دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

اسد عمر دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحہ: (14 دسمبر 2018) وزیر خزانہ اسد عمر 2دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں وہ دوحہ فورم میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر قطر کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر گئے ہیں، جہاں وہ ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھ جہاز منگواتاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا یہ ہنگامی دورہ گیس بحران کے خاتمے کے لیے اہم اقدام ہے،جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو ملک میں گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں پیدا ہونے والے بحران کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی ندیم بابر، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا ہر ماہ کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top