تازہ ترین
اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت شروع

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت شروع

اسلام آباد: (18 جنوری 2018) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہوگئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی ہے ، آج استغاثہ کے گواہ نادرا کے سابق ڈائریکٹر قابوس عزیز اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

اس سے قبل 18 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے چار گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث قابوس عزیز اپنا بیان قلمبند نہ کراسکے تھے۔

بیس دسمبر کو اسحاق ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناع جاری کیے جانے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی تھی۔عدالتی حکم پر دو جنوری کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی کاپی احتساب عدالت میں جمع کرائی، جس کے بعد 18 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

آج ہونے والی سماعت میں  ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کی طرف سے جواب بھی جمع کرایا جائے گا اور اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی سے متعلق پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے جائیداد منجمد کرنے کے فیصلے کو احتساب عدالت میں چیلنج کردیا

اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعےوطن واپس لانےکاعمل روک دیاگیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top