تازہ ترین
اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس میں مزید گواہان طلب

اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس میں مزید گواہان طلب

اسلام آباد: (09 نومبر 2018) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمد سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ نامزد ملزم نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ملزمان کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح کی گئی۔ طارق جاوید نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے براہ راست مجھے کوئی خط نہیں لکھا۔

وکیل صفائی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 23 اگست 2017ء کو آپ چھ بار نیب کے آفس گئے تھے۔جس پر گواہ نے بتایا کہ نہیں میں صرف ایک بار نیب کے آفس گیا تھا۔ استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر آئندہ سماعت پر بھی جرح جاری رہے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید تین گواہان کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے احتساب عدالت میں اعتراضات دائر کردیئے

اسحاق ڈار کے خلاف ایک نیا کیس تیار، ذرائع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top