تازہ ترین
اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (18 جنوری 2018) ہائیکورٹ کی طرف سے حکم امتناع ختم ہونے کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس پر آج پھر سماعت ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ استغاثہ کے گواہ نادرا کے سابق ڈائریکٹر قابوس عزیز اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل 18 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے چار گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث قابوس عزیز اپنا بیان قلمبند نہ کراسکے تھے۔

بیس دسمبر کو اسحاق ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناع جاری کیے جانے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی تھی۔عدالتی حکم پر دو جنوری کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی کاپی احتساب عدالت میں جمع کرائی، جس کے بعد 18 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

آج ہونے والی سماعت میں  ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کی طرف سے جواب بھی جمع کرایا جائے گا اور اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی سے متعلق پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے جائیداد منجمد کرنے کے فیصلے کو احتساب عدالت میں چیلنج کردیا

اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعےوطن واپس لانےکاعمل روک دیاگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top