تازہ ترین
اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: (14 فروری 2018) اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اس سے قبل 07 فروری کو ہونے والے سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

قاضی مصباح نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہجویری فانڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے ۔جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔جس پر قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ 14 فروری کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top