تازہ ترین
اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا

اسلام آباد: (22 نومبر 2017) اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا چھٹی کیلئے خط وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطے میں اسحاق ڈار کے خط پر گفتگو کی۔ جس کے بعد اسحاق ڈار کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

اس سے کچھ دیر قبل خبریں موصول ہوئی تھیں کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے علالت کے باعث چھٹی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے وزیر اعظم کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بیمار ہوں، لندن میں زیر علاج ہوں جس کے باعث اپنی ذمہ داریاں سر انجام نہیں دے پا رہا۔ اس لیے چھٹی منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں۔ اسحاق ڈار آخری بار 7 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے اور تین سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے گزشتہ روز اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیا تھا۔ اپوزیشن جماعتیں نیب ریفرنسز میں مطلوب اسحاق ڈار کی جانب سے وزارت خزانہ کا عہدہ رکھنے پر مسلسل کڑی تنقید بھی کر رہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top