تازہ ترین
اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ نے ریڈوارنٹ کےاجرا کی منظوری دیدی

اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ نے ریڈوارنٹ کےاجرا کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (20 جولائی 2018) وزارت داخلہ نےسابق وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی بیرون ملک سےگرفتاری کیلئےریڈوارنٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

 

نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سینیٹر اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔ سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹر پول کو ارسال کیا ہے۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔

 

انٹرپول کے سیکریٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا ہے۔ انٹرپول کو بھجوائے گئے خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے سمیت ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری

Comments are closed.

Scroll To Top