تازہ ترین
اسحاق ڈارکی زیرصدارت وزارت خزانہ سےمتعلق قانون سازی کےحوالےسےاجلاس

اسحاق ڈارکی زیرصدارت وزارت خزانہ سےمتعلق قانون سازی کےحوالےسےاجلاس

اسلام آباد: ( 18 اکتوبر 2017) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وزارت خزانہ سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ اجلاس کو بتایا کہ دس اہم قانونی بلوں کے مسودوں پر کام آخری مرحلے میں ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے متعلقہ قانون سازی کے حوالے سے مختلف قوانین کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ قائم مقام سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وزارت خزانہ کے حوالے سے دس مختلف بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کہ وزارت خزانہ کے آفیسر قومی اسمبلی اور سینیٹ کو قانون سازی کے حوالے سے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون سازی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی امور کی وزارت اور سیکریٹریوں سے رابطہ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں، دانیال عزیز

Comments are closed.

Scroll To Top