تازہ ترین
اسحاق ڈارریفرنس:ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈارریفرنس:ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(13مارچ،2018)اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں صدر نیشنل بینک سعیداحمد خان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کے شریک ملزم سعید احمد کی درخواست کی سماعت کی.

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

احتساب عدالت میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کے وکیل اور نیب کےوکیل نے جوابی دلائل دیے۔سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ۔

سعید احمد خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا نیب ریفرنس کے متن کے مطابق سعید احمد کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں،ضمنی ریفرنس سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کی روح کے منافی ہے۔

وکیل کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار کا بیان حلفی مسترد کر چکی ہے لہذا عدالت ضمنی ریفرنس کو مسترد کرے جبکہ  نیب کو غلط الزامات لگانے اور ان کے موکل کو ضمنی ریفرنس میں شامل کرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

حشمت حبیب کے دلائل پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے دلائل دیے،نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت سعید احمد نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اکاونٹ کھولے۔
سعید احمد کے فارن کرنسی اکاونٹس 1997 سے 2006 تک آپریٹ ہوتے رہےاور7 اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد صدر نیشنل بینک سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

سینیٹ الیکشن لڑنے پر اسحاق ڈار آئندہ ہفتے سپریم کورٹ طلب

تمام اعتراضات مسترد، اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top