تازہ ترین
اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا انکشاف

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا انکشاف

اسلام آباد: بعض ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے کیلئے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں رہائش گاہ ہونے کے باوجود حلف ناموں میں ذاتی رہائش گاہ سے انکار کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ الاٹ کرائی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ارکان کے حلف ناموں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد اراکین پارلیمنٹ کے حلف نامے جھوٹے نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔بعض اراکین نے جھوٹے حلف ناموں پر پارلیمنٹ لاجز میں گھر الاٹ کرائے ہیں۔ قانون کے مطابق جس رکن کا گھر اسلام آباد  میں ہوگا وہ رکن پارلیمنٹ  لاجز میں گھر نہیں لے سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر رحمان ملک، طلحہ محمود، لیاقت ترکئی اور عتیق شیخ کی جانب سے جھوٹا حلف نامہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے والے رکن کی اہلیت چیلنج ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بدقسمتی ہے کہ خریدنے، بکنے والے دونوں اراکین پارلیمنٹ ہیں،چیف الیکشن کمشنر

پارلیمنٹ ہار چکی ہے، میر حاصل بزنجو

 

Comments are closed.

Scroll To Top