تازہ ترین
اداکار نانا پاٹیکر جنسی ہراسانی پر می ٹو مہم کی زد میں آ گئے

اداکار نانا پاٹیکر جنسی ہراسانی پر می ٹو مہم کی زد میں آ گئے

ویب ڈیسک:(26 ستمبر 2018) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر جنسی ہراسانی پر می ٹو مہم کی زد میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ عاشق بنایا آپ نے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے الزام لگایا ہے کہ دس سال قبل اداکارا نانا پاٹیکر کی جانب سے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تنوشری دتہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دو ہزار نو میں ایک گانے کی عکس بندی کے دوران ان کو اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ڈانس کرنے پر زور دیا جبکہ وہ ان کا سولو شوٹ تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ نانا پاٹیکر دیگر اداکاراؤں کو بھی ہراساں کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی طریقے سے بھی پیش آچکے ہیں۔تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر کی حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے لیکن کسی کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ ان کی سچائی سب کے سامنے لائے، وہ جب بھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔

تنوشری دتہ نے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف مہم می ٹو کبھی بالی ووڈ نہیں پہنچ سکتی، کیونکہ یہاں اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع کا ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام

سابق امریکی صدر بش سینیئر پر بھی جنسی ہراساں کرنے کا الزام

Comments are closed.

Scroll To Top