تازہ ترین
اداکار دلیپ کمار کو 2 ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اداکار دلیپ کمار کو 2 ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ممبئی:(24 ستمبر 2018) شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو دو ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

دلیپ کمار کو رواں ماہ پانچ ستمبر کو سینے میں درد اور نمونیا کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہیں دو ہفتوں تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ابتدائی تین دن تک دلیپ کمار کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم چوتھے روز ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گذشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث اسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں۔اداکار دلیپ کمار گیارہ دسمبر انیس سوبائیس کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام یوسف خان ہے ۔ انہوں نے انیس سو چوالیس میں بائیس سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو انیس سو اکیانوے میں پدمابھوشن، انیس سو چورانوے میں دادا صاحب پھالکے اور دو ہزار پندرہ میں پدماوی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

شاہ رخ خان کی جانب سے دلیپ کمار کی عیادت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top