تازہ ترین
اداکارہ نور کی پانچویں شادی

اداکارہ نور کی پانچویں شادی

ویب ڈیسک: (13 جنوری 2018) ولی حامد سے طلاق کے بعد اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم نور نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔

کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے طلاق لے کر شوبز کو چھوڑنے اور مکمل طور پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں تو ان کے اس فیصلے پر خوب تنقید کی گئی اور اسے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ خیال کیا گیا۔ اداکارہ نور بخاری میڈیا میں اپنی اداکاری سے زیادہ شادی اور طلاق کی خبروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔نور اب تک چار شادیاں کرچکی ہیں اور چاروں مرتبہ ان کا گھر نہ بس سکا۔ تاہم نور اب ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر ہیں اور میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نور پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔انہی افواہوں پر اب نور نے چپ توڑ دی ہے۔

انھوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس کی ماں کا دکھ محسوس کرسکتی ہیں کہ ان پر کیا گزررہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زینب کے والدین کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

نور نے کہا کہ ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی،اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیاجائے۔میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔

:یہ بھی پڑھئیے

پاکستانی جھنڈا پہن کر ایوارڈ وصول کرنے پرفخرہے

ورون دھون نے الگ گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top