تازہ ترین
اداکارہ میرا پر گھر پر قبضہ کرنے کاالزام

اداکارہ میرا پر گھر پر قبضہ کرنے کاالزام

لاہور:(11 اکتوبر 2018) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ لاہور کے رہائشی شخص نے میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراؤں پر تبصرے کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب میرا کا نیا اسکینڈل سامنے آیاہے۔جہاں لاہور کے شہری تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔شہری نے انصاف کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔جس کے بعد لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروایا۔اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئےاداکارہ میرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں

اداکارہ میرا کا اچانک بڑا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top