تازہ ترین
اداکارہ ریکھا 64 برس کی ہو گئیں

اداکارہ ریکھا 64 برس کی ہو گئیں

ویب ڈیسک:(10 اکتوبر 2018)بالی ووڈ اداکارہ ریکھا آج اپنی چونسٹھ ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ ریکھا دس اکتوبر انیس سو چوون کو بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہر چنائے میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازانیس سو چھیاسٹھ میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم ’رنگولا رتنم‘ سے کیا۔ریکھا انیس سو انہتر میں ہندی فلم ‘دو شکاری ‘ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔بالی وڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھااب تک ایک سو اسی سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔

اداکارہ ریکھا نے انیس سو چھہتر میں پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے ‘میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ انیس سو اٹھہتر میں فلم ‘مقدرکا سکندر نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلایا۔اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔

بالی ووڈ فلم نگری کے لیے بے مثال خدمات انجام دینے والی ریکھا نے’امراؤ جان‘،خون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلے، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔ریکھا کی فلموں میں ساون بھادو، نمک حرام، خون پسینہ، جیون دھارا، اگر تم نہ ہوتے، پھول بنے انگارے، زبیدہ اور دیگر کئی فلموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی89ویں سالگرہ

شاعر گلزار صاحب 84 برس کے ہوگئے

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top