تازہ ترین
ادارہ شماریات نے 10 بڑے شہروں کی آبادیوں کی تفصیلات جاری کردیں

ادارہ شماریات نے 10 بڑے شہروں کی آبادیوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: (28 اگست 2017) ادارہ شماریات نے ملک کے دس بڑے شہروں کی مردم شماری کے نتائج جاری کردیئے ہیں، عبورئ نتائج کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 49 لاکھ سے زائد ہے جبکہ دس بڑے شہروں میں پنجاب کے پانچ شہر شامل ہیں۔

ادارہ شماریات نے دس بڑے شہروں کی مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ عبوری نتائج کے مطابق کراچی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے، جس کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 352 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد لاہور کی آبادی 1 کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار 285، فیصل آباد کی آبادی 32 لاکھ 3 ہزار 846، راولپنڈی کی آبادی 20 لاکھ 98 ہزار 231 افراد پر مشتمل ہے۔

دستاویز کے مطابق گوجرانوالہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آبادی 20 لاکھ 27 ہزار 1، پشاور 19 لاکھ 70 ہزار 42 اور ملتان کی آبادی 18 لاکھ 71 ہزار843 افراد پر مشتمل ہے۔ دستاویز کے مطابق حیدرآباد کی آبادی 17 لاکھ 32 ہزار 693، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کی آبادی 10 لاکھ 14 ہزار 825 اور کوئٹہ کی آبادی 10 لاکھ 1 ہزار 205 افراد پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے ذرائع نے مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے سندھ حکومت کا اعتراض مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ مردم شماری اور اس کے ڈیٹا پروسیسنگ کے دوران سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا، اب اس طرح کے اعتراض کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت کے پاس مردم شماری کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔

Federal Government Rejects Objections on Census

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کرنے کو وفاق کی سازش قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کیا گیا تاکہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مردم شماری نتائج کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔

یہ بھی پڑھئے

سندھ حکومت نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیئے

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری

Comments are closed.

Scroll To Top