تازہ ترین
احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

شکر گڑھ: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی ایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے عابد نامی شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے خطاب کے دوران ان پر فائرنگ کی۔

وزیرداخلہ احسن اقبال کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور منتقل کیا کردیا گیا ہے جہاں ان کا سروسز اسپتال میں آپریشن جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے دوست احباب اور عوام سے دعاکی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے رپور طلب کرلی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔احسن اقبال پر فائرنگ، وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلیوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماﺅں نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق جلد ازجلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نواز شریف کا احسن اقبال کو ٹیلیفون

ادھر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے قاتلانہ حملے میں زخمی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کرکے ملزم کو سزا دلوائے۔

آرمی چیف کی مذمت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

آر می چیف نے وزیرداخلہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر بھیج دیا

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو نارووال سے لاہور منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیج دیا ہے۔احسن اقبال کی لاہور منتقلی کیلئے شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر بھیج دیاشہباز شریف نے احسن اقبال سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہوا ہے، بلاول بھٹوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جلد از اجلد ملزم کو حراست میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

احسن اقبال پر فائرنگ، وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مذمت

 

Comments are closed.

Scroll To Top