تازہ ترین
احد چیمہ کی گرفتاری: پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری

احد چیمہ کی گرفتاری: پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری

لاہور: (23 فروری 2018) قومی احتساب بیورو کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

احد چیمہ کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔ نیب کی کارروائی اور بیوروکریسی کی قرار داد صوبائی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ہیں۔گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بیوروکریسی نے احد چیمہ کے معاملے پر قرارداد کے ذریعے چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس بنیادی انسانی حقوق کے نگران ہیں، نیب سول افسران کو ہراساں کر رہا ہے اور حالیہ کارروائی پر پورے پنجاب میں بیوروکریسی پریشان ہے۔

دوسری جانب سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب کی بیورو کریسی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سول سیکرٹریٹ میں ملازمین نے ہڑتال کر دی جبکہ دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوسری جانب سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمدخان چیمہ کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے احد چیمہ کی ترقی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل گزشتہ روز سابق ڈی جی ایل ڈی اے پرٹوکول کی فوج ظفر موج کے سائے میں احتساب عدالت پہنچے تو میڈیا کو عدالتی کارروائی سے مکمل دور رکھا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو گیارہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ابھی احد خان چیمہ احتساب عدالت سے نیب ریجنل آفس تک ہی نہیں پہنچے تھے کہ ہائیکورٹ میں گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا۔جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یکم مارچ کو ڈی جی نیب لاہور سے احد خان چیمہ کی گرفتاری سے متعلق وضاحت طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس :احد خان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، متعدد انکوائریز کی منظوری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top