تازہ ترین
احد چیمہ کی گرفتاری و احتساب پر احتجاج شرمناک ہے، عمران خان

احد چیمہ کی گرفتاری و احتساب پر احتجاج شرمناک ہے، عمران خان

اسلام آباد: (23 فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیوروکریسی کے احتجاج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے۔ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top