تازہ ترین
احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

سکھر: (30 نومبر 2018) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے۔ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔

سکھر میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف ایوارڈ اور فیڈر یشن پر حملہ ہوا تو بھرپور مخالفت کریں گے۔ حکومت لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کررہی ہے۔ کیا یہ ہے تمہارا نیا پاکستان؟ اگر یوٹرن لینا ہے تو پیٹرول اور مہنگی بجلی پر یوٹرن لو۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ خان صاحب سی پیک جیسے متفقہ منصوبوں کو کس نے متنازعہ بنایا ہے؟ اور دوست ممالک کے حوالے سے کس نے شک و شبہ پیدا کیا ہے؟ تحریک انصاف نے پہلے سو دنوں میں زرعی ایمرجنسی لگانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ہمارا کسان ایمرجنسی میں داخل ہوچکا ہے۔ عمران خان نے سو دنوں میں یوٹرن کے علاوہ کیا کیا ہے؟چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن اور آئی جی پنجاب کو گھر بھیج دیا گیا۔ تجاوزات کے نام پر غریبوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، ان کی دکانیں توڑی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہیدوں کے وارثوں کے سامنے کھڑ ے ہو کر کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی، خان صاحب مانو یا نہ مانو، یہ جنگ ہماری تھی۔ اس وقت شہداء کے وارثوں پر کیا گزری ہوگی جب خان صاحب نہ یہ بات کی ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا ہے۔ لاڈنے نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو پورا ملک دے دیا گیا۔ مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا گیا۔ نااہل ہونے والا نائب وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ، پروٹوکول اور غیر ملکی دوروں پر یوٹرن لیا۔ سندھ کے بڑے شہرآج بھی اندھیر ے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم پر حملے کیے جارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان غربت مکاﺅ پروگرام کاوعدہ کرکے، غریب مکاﺅ پروگرام چلا رہے ہیں۔ ہم اس یوٹرن حکومت کا راستہ روکیں گے۔ پیپلزپارٹی کا مقابلہ غیرجمہوری طاقتوں اور ان کے لاڈلوں سے رہا ہے۔ اس وقت کسانوں کا قتل عام ہورہا ہے اور حکومت کنٹینر سے اترنے کا نام نہیں لے رہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں اقتدار اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے عوام کیلئے چاہتا ہوں۔ ہم ملک کو محترمہ بے نظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں گے اور ان غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کر کے پاکستان کو قائد اعظم اور قائد عوام کا پاکستان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم غیرپیشہ ورانہ انداز میں خارجہ امور چلا رہے ہیں،بلاول بھٹو

حکومت سو دن سے پہلے سو یو ٹرن لے چکی ہے، بلاول بھٹو

 

Comments are closed.

Scroll To Top