تازہ ترین
احتساب عدالت میں کارروائی روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد

احتساب عدالت میں کارروائی روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد

اسلام آباد: (14 نومبر 2017) ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں کارروائی روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جبکہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے احتساب عدالت میں کارروائی روکنے سے متعلق نواز شریف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 20 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے 8 نومبر کے فیصلے کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لا یا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 3 ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف نے ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصہ چیلنج کردیا

حسن اور حسین نواز کے بینک اکائونٹس کی تفصیل عدالت میں پیش

 

Comments are closed.

Scroll To Top