تازہ ترین
احتجاج سے خوفزدہ امریکی صدرکا دورہ برطانیہ منسوخ

احتجاج سے خوفزدہ امریکی صدرکا دورہ برطانیہ منسوخ

واشنگٹن: (12 جنوری 2018)مظاہروں اور احتجاج کا خوف امریکی صدر کو سہما گیا ۔اسی لئے ٹرمپ نے اپنا فروری میں ہونے والا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ۔ دوسری جانب ٹرمپ ایرانی جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنائیں گے۔

ٹرمپ کو یہ خوف ستا رہا ہے برطانیہ میں آمد کے بعد ان کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ ٹرمپ کو لندن میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔ لیکن اب انہوں نے یہ بہانہ بنا کر دورہ برطانیہ سے جان چھڑالی ہے اور اب ان کی جگہ وزیر خارجہ ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔ٹرمپ کے متصبانہ اور تنگ نظری سے بھرے فیصلوں پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔دوسری طرف امریکی صدر ایران کے جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنانے والے ہیں۔جس کے بعد ایران کو نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ فرانس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے پر برقرار رہے ۔ ایران نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے دست بردار ہوسکتا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

امریکی ایوان نمانئدگان میں متنازع جاسوسی بل کی منظوری

ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top