تازہ ترین
اتوار کو شریفوں کی 30 سالہ کرپشن کہانی ختم ہوگی: عمران خان

اتوار کو شریفوں کی 30 سالہ کرپشن کہانی ختم ہوگی: عمران خان

لاہور: (14 ستمبر 2017) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو لاہور کے عوام کرپشن مافیا کو شکست دے کر نئے لاہور کی بنیاد رکھیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے تحت تحریک انصاف کی جانب سے چیئرنگ کراس سے داتار دربار تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کررہے ہیں۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر کو تحریک انصاف این اے 120 میں فتح سمیٹے گی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کو شریفوں کی کرپشن کا اختتام ہوگا اور ہمیں فتح نصیب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17 ستمبر کو قوم کرپٹ مافیا کو پچھاڑے گی اور ایک نئے لاہور کی بنیاد رکھے گی۔

چیئرنگ کراس سے نکلنے والی تحریک انصاف کی ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی داتار دربار پر اختتام پذیر ہوگی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

اس سے قبل عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے این اے 120 میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

عوام 17 ستمبر کو فیصلے کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ عمران خان، طاہرالقادری

الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top