تازہ ترین
اب فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جاسکے گی

اب فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جاسکے گی

کیلیفورنیا: (11 ستمبر 2017) انسٹاگرام صارفین اب فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کرسکیں گے۔ اس سے قبل فیس بک پر صرف انسٹاگرام تصاویر شیئر کرانے کی سہولت موجود تھی۔

انسٹاگرام صارفین کو اب فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔ انسٹاگرام کی جانب سے اسٹوریز شیئر فیچر کو فی الحال چند صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے تاکہ اس فیچر کی افادیت کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ کچھ انسٹاگرام صارفین نے اس فیچر کی تصدیق کردی ہے، جبکہ کمپنی نے اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ کا کاروباری صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

یوٹیوب نے پوری ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top