تازہ ترین
اب تک کی پانچویں سالگرہ پر آصف زرداری کی مبارکباد

اب تک کی پانچویں سالگرہ پر آصف زرداری کی مبارکباد

اسلام آباد: (19 اپریل 2018) سابق صدر آصف علی زرداری نے اب تک نیوز کو پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اب تک نیوز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا انسانی اقدار اور انسانی حقوق کا بہترین ذریعہ ہے۔ اب تک نیوز کے کارکنوں اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے میڈیا بہتر کردار ادا کر سکتا ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے کا دفاع کرتی رہے گی۔

صدر مملکت کی مبارکباد

اس سے قبل اب تک کی پانچویں سالگرہ پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ادارہ اور اس کے ذمہ داران اور کارکنان کامیابی پر مبارکباد کے متسحق ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ پاکستان جس قسم کے حالات سے دوچار ہے اس پس منظر میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہوتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ خبر کی صداقت اور تجزیاتی صحافت کو فروغ دیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ توقع کرتا ہوں کہ اب تک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے قومی فریضہ نبھاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل ’’اب تک‘‘ پانچ برس کا ہوگیا

ابتک نے پانچ سالوں میں اپنے ہم عصروں میں نمایاں مقام حاصل کیا، صدر مملکت

 

Comments are closed.

Scroll To Top