تازہ ترین
اب تک کی خبرپربلاول کاایکشن:گورکھ ہل ڈولپمینٹ اتھارٹی ختم کرنے کی ہدایت

اب تک کی خبرپربلاول کاایکشن:گورکھ ہل ڈولپمینٹ اتھارٹی ختم کرنے کی ہدایت

کراچی (12جنوری ، 2019) گورکھ ہل ڈولپمینٹ اتھارٹی میں کرپشن سے متعلق اب تک کی خبروں پر بلاول بھٹو زرداری نے ایکشن لیتے ہوئے گورکھ ہل اتھارٹی کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کابینہ کے ساتھ پہلی 8 گھنٹے طویل بیٹھک ہوئی جس انھوں ںے وزیر اعلیٰ کو گورکھ ہل اتھارٹی ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ گورکھ ہل کی ترقی کے لیئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے شروع کیے جائیں۔ ذرائع کےمطابق انھوں نے صوبائی حکومت کے جاری منصوبے بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پی پی پی سربراہ نے صوبائی کابینہ کو صوبے میں آپباشی کا نظام بہترکرنے ، کراچی میں کھارے پانے کو میٹھا کرنے کے لیئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کی ۔ بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت موئثر کردار ادا نہیں کرسکی۔ان کاوزراءسے کہناتھا کہ توہین عدالت کرنی پڑے تو کریں، کسی کا گھر یا کاروبار متاثر نہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر تعلیم سردار شاہ کو ووکیشنل ٹریننگ اسکول بنانے اور وزیرآئی ٹی تیمور تالپر کو آئی ٹی سٹی قائم کرنے اور وائی فائی متعارف کرانے کی ہدایت دیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب اور ناصر شاھ سے بریفنگ نہیں لی۔ بلاول بھٹو زرداری بریفنگ کے دوران گول مول جواب دینے والے وزرا ءاور مشیران پر مسکراتے رہے۔ پی پی پی کے جواں سال قائد کاکہناتھا کہ تین ماہ بعد دوبارہ اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔

دوسرہ طرف اجلاس میں وزرا ءبلاول بھٹو زرداری کے سامنے زیادہ تر نیب سے متعلق شکایات کرتے رہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top