تازہ ترین
اب تک پول: عائشہ گلالئی الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہیں، عوام کی رائے

اب تک پول: عائشہ گلالئی الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہیں، عوام کی رائے

ویب ڈیسک (17 فروری 2018) عمران خان کے بعد نواز شریف کو بھی ہدف تنقید بناکر عائشہ گلالئی الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہیں، ایسا کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا۔ اب تک پول میں کئے گئے سوال میں عوام کی اکثریت اس تاثر سے متفق نظر آئی۔

کل اب تک پول میں عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ ’عمران خان کے بعد نواز شریف بھی نشانے پر، کیا گلالئی الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہیں؟‘ جس کے جواب میں 81 فیصد ٹوئٹر صارفین اور 77 فیصد فیس بک صارفین نے ہاں کہا۔ 23 فیصد فیس بک اور 12 فیصد ٹوئٹر صارفین نے اس تاثر سے اختلاف کیا۔ 7 فیصد ٹوئٹر صارفین نے جواب ’پتہ نہیں‘ میں دیا۔

اب تک پول میں کئے گئے سوال پر ایک ٹوئٹر صارف عظمت نے کہا کہ وہ ایسا صرف میڈیا میں ان رہنے کے لئے کرتی ہیں۔ جبکہ علشبا کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ، عائشہ گلالئی کے الزام پر کمیٹی بناکر تحقیقات کی جائیں کہ عائشہ گلالئی کے الزام میں کتنی سچائی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمران جماعت نے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

عائشہ گلالئی کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی لیکن جھوٹ بولنا نہیں چھوڑا، ان کا بیان جھوٹ پر مبنی اور انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے اس بیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیر مملکت عمر ایوب پی ٹی آئی میں شامل

لودھراں: سابق وزیراعظم اور مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top