تازہ ترین
اب تک نے وزارت منصوبہ بندی میں خورد برد کو بے نقاب کردیا

اب تک نے وزارت منصوبہ بندی میں خورد برد کو بے نقاب کردیا

کراچی: (02 فروری 2018) اب تک نے وزارت منصوبہ بندی میں عوامی فنڈز میں مبینہ خورد برد کو کچا چٹھا کھول دیا۔

اب تک کے پروگرام ’’بے نقاب‘‘ میں پہلی مرتبہ منصوبہ بندی میں عوامی فنڈز میں مبینہ خورد برد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کرپشن کا پردہ فاش کرنے سے متعلق اب تک کے پروگرام ’’بے نقاب‘‘ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ آپریشنز ڈاکٹر علی خان نے مشیر ترقیاتی بجٹ آصف شیخ کی تقرری کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔

بے نقاب پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی خان نے بتایا کہ انہوں نے درخواست میں آصف شیخ کی 70 سال کی عمر میں تقرری پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

درخواست گذار ڈاکٹر علی خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مشیر ترقیاتی بجٹ میں آصف شیخ کی تقرری غیر قانونی ہے تاہم ادا کی گئی تنخواہیں واپس لی جائیں۔ آصف شیخ نے درخواست دہندہ کو سرکاری امور اور فرائض کی انجام دہی سے روکا۔

درخواست گذار نے ازام عائد کیا ہے کہ مشیر ترقیاتی بجٹ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کئی ایم این ایز کو سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کا فنڈز بھی جاری کیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top