تازہ ترین
اب تک نیوز کی خبر کا ایکشن ، بلاول بھٹو نے صوفی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

اب تک نیوز کی خبر کا ایکشن ، بلاول بھٹو نے صوفی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

کراچی : (26ستمبر،2017،ڈپٹی بیوروچیف ابتک نیوز امتیاز چانڈیو)اب تک نیوز کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں ہونے والی صوفی کانفرنس میں شرکت موخر کردی ہے جبکہ خرم شیر زمان نے صوفی کانفرنس پر ہونے والے اخراجات کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت کی جانب سے سات اکتوبر کو لندن میں صوفی فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا تھا، اس تقریب کے دعوت نامے میں خصوصی شرکت کے لئے بلاول بھٹو کا نام تحریر کیا گیا تھا، بعد ازاں اب تک نیوز نے اس کانفرنس پر ہونے والے اخراجات کا سراغ لگالیا۔

سات اکتوبر سے لندن میں ہونے والی اس کانفرنس پر مجموعی طور پر اسی کڑور سے زائد کے اخراجات آرہے ہیں جبکہ وزیر ثقافت سردار شاہ نے اس کانفرنس کی آڑ میں اپنے دوستوں کو نوازنے کا ایک پروگرام ترتیب دے رکھا تھا،جس کے لئے انہوں نے ایک تنظیم کو بھی اپنے ساتھ ملا رکھا تھا۔اب تک نیوز کی جانب سے صوفی کانفرنس سے متعلق انکشافات کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے، جبکہ ثقافت کے وزیر نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے وزیراعلی سندھ ، سنیئر وزرا اور دیگر اہم شخصیات سے صوفی کانفرنس میں شریک ہونے کی درخواستیں کرنا شروع کردیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اب تک نیوز کی جانب سے اہم انکشاف کے بعد کوئی بھی وزرا لندن میں ہونے والی صوفی کانفرنس میں جانے کو تیار نہیں ہے، جبکہ لندن میں مقیم شہریوں نے بھی اس کی مخالفت کردی ہے۔

دوسری جانب محکمہ ثقافت نے اب تک کی خبر کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا نام دعوت نامے سے بھی ہٹادیا ہے۔دوسری جانب محکمہ ثقافت سندھ میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور دوستوں کو نوازنے کی بازگشت سندھ اسمبلی تک جا پہنچی ہے، جہاں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے قرارداد جمع کرادی ہے۔

قرار داد جمع کرانے کے بعد اب تک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر ثقافت جو پیسہ لندن مین خرچ کررہے ہیں وہ سندھ کی تاریخی مقامات پر خرچ کریں تو بہتر ہوگا ، نااہل حکمرانوں نے پورے صوبے کو موئن جو دڑو بنادیا ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیرثقافت اپنے دوستوں کو عیاشی کے لیے لے جارہے ہیں ، جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، پورے صوبے میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوچکا ہے ، آصف زرداری بتائیں یہ کیا تماشہ ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اب تک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت صوبے کے جو حالات ہیں اس میں فیسٹول کے انعقاد پر وزیر ثقافت کو بلا کر سوال کیا جانا چاہئے یہی نہیں محرم کے مہینے میں ثقافتی فیسٹیول منانا نامناسب عمل ہیں ۔واضح رہے کہ اسی پروگرام کے حوالے سے فنکاروں نے سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اکبر لغاری کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے اور وہ ہر پروگرام کے بعد چھٹی لیکرکینیڈاروانہ ہوجاتے ہیں۔سندھ کی ثقافت کے نام پر کروڑوں روپے بہانے کی نامورفنکاروں قیصر نظامانی، فنکار وحید ھکڑو اور دیگر نے مخالفت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

صوبائی وزیر کاثقافت کےنام پرکروڑوں روپےخرچ کرنے کامنصوبہ،فنکاروں کی مخالفت

محکمہ ثقافت سندھ میں سردار احمد کی نوازشات کا سلسلہ بدستورجاری

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top