تازہ ترین
اب تک نیوز نے وزیرثقافت سردار شاہ کے چیلنج کا بھانڈا پھوڑ دیا

اب تک نیوز نے وزیرثقافت سردار شاہ کے چیلنج کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی: (12 ستمبر 2017) وزیرثقافت سردار علی شاہ کے چیلینج کابھانڈا پھوٹ گیا، وزیرثقافت کے دوست کو اسسٹنٹ کنسلٹنٹ ٹوئرسٹ تعینات کرنے کے شواہد اب تک نے حاصل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک نیوز نے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کے دوست کو اسسٹنٹ کنسلٹنٹ ٹوئرسٹ تعینات کرنے کے شواہد حاصل کرلئے ہیں، وزیرثقافت کے دوست کو مئی 2017 میں سندھ ٹورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن میں خفیہ طور پربھرتی کروایا گیا ہے۔

اب تک نیوز کو حاصل ہونے والے ثبوتوں میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس ٹی ڈی سی میں خفیہ غیرقانونی بھرتی کے بعد زبردستی تنخواہ کے چیک بھی لئے جاتے رہے ہیں، سردار علی شاہ کے حکم پر چیک نمبر 88734323 اور 88734333 کے ذریعے ساتھی نے تنخواہ وصول کی تھی۔

دستاویز کے مطابق دوست کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی بعد پہلی تنخواہ 50 ہزار اور پھر بڑھا کا 75 ہزار کروائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ وزیرثقافت سردار شاہ نے اپنے دوستوں کو نوازنے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے اب تک نیوز سے خبر سے متعلق ثبوت مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

وزیر ثقافت سندھ کی اقرباء پروری عروج پر، آسامیاں پیدا کرکے تعیناتیاں جاری

سندھ میں ثقافت و سیاحت کی نئی اسکیموں کیلئے 21 کروڑ روپے مختص

Comments are closed.

Scroll To Top