تازہ ترین
ابوظہبی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل نیوزی لینڈ کے نام، 198رنز کی برتری

ابوظہبی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل نیوزی لینڈ کے نام، 198رنز کی برتری

ابوظہبی: (06 دسمبر 2018) فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز ولیمسن اور ہنری نکلز کی شراکت نے پانسہ پلٹ دیا۔ ولیمسن 139 اور نکلز 90 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ کیویز کی برتری 198 رنز ہوگئی ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں فیصلہ کن ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ کیویز نے دو وکٹوں پر 26 رنز سے نامکمل اننگ شروع کی۔ یاسر شاہ نے نائٹ واچ مین سمرول کو ایل بی ڈبلیو کر کے وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کی۔

شاہین شاہ نے راس ٹیلر کو بلال آصف سے 22 رنز پرکیچ کرایا۔ 60 رنز پرکیویز کی چوتھی وکٹ گری۔اس وقت انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید چودہ رنز درکار تھے، لیکن کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کی ڈبل سنچری شراکت نے پانسہ نیوزی لینڈ کے حق میں پلٹ دیا۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر کیویز نے چار وکٹیں کھو کر 272 رنز بنالیے۔ ولیمسن 139 اور نکلز 90 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بلیک کیپس کی برتری 198 رنز ہوگئی ہے۔ ان کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کے یاسرشاہ اور شاہین شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

یاسر شاہ کی دنیائے کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری

نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 48 رنزدرکار

 

Comments are closed.

Scroll To Top