تازہ ترین
ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 20 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 20 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

ابوظہبی:(16 اکتوبر 2018) آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز بظاہر پاکستان کے حق میں رہا، پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تاہم کھیل ختم ہونے تک محض 20 رنز پر آسٹریلیا کے دو وکٹیں گرادیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 147 رنز جوڑے۔اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان سنچری نہ بناسکے اور ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز بلال آصف نے جن کی اننگز صرف 12 رنز تک محدود رہی جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی 247 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیبسچگنی نے 3 اور مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ، میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

کینگروز ٹیم عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، کپتان ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محمد عباس کو وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے مزید ایک شکار درکار

پی سی بی کا ورلڈ کپ سے قبل کپتان اور ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے سے انکار

Comments are closed.

Scroll To Top