تازہ ترین
ابوبکر بغدادی اب تک زندہ ہے، عراقی عہدیدار

ابوبکر بغدادی اب تک زندہ ہے، عراقی عہدیدار

بغداد (13 فروری 2018) عراقی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے اور اس وقت شام کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے میں تنظیم کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ میں جنرل انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر ابو علی البصری نے بیان میں بتایا کہ بغدادی کو پنڈلی اور جسم کے دیگر حصوں کی ہڈی ٹوٹ جانے اور گہرے زخموں کا سامنا ہے جس کے سبب وہ خود سے چلنے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے الجزیرہ میں داعش تنظیم کے ہی ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ البصری کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اندر سرائیت کر جانے والے ہمارے ذرائع کی مصدقہ معلومات کے مطابق بغدادی کی طبی اور نفسیاتی حالت خراب ہے۔

البصری نے واضح کیا کہ بغدادی اپنی زندگی کے آخری ایام گِن رہا ہے اور وہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد :چکن پاکس کا مرض بے قابو

ملتان : خسرے کی وباء بے قابو ہونے لگی

Comments are closed.

Scroll To Top