تازہ ترین
ابتک ہیرو:سرگودھا میں مفت ڈائیلیسزسینٹرچلانے والے میاں عبدالخالق

ابتک ہیرو:سرگودھا میں مفت ڈائیلیسزسینٹرچلانے والے میاں عبدالخالق

سرگودھا(17مارچ ،2018) انسانی خدمت کو نیک نیتی سے اپنا مقصد بنا لیا جائے تو انسان کیا کچھ کر سکتا ہے اس کا اندازہ سرگودھا کے میاں عبدالخالق کو دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے جنھوں نے اپنی زندگی کو دکھی انسانیت کے لئےوقف کررکھا ہے۔

میاں عبدالخالق سرگودھا شہر میں مخیر حضرات کے تعاون سے ایک ڈائیلسز سینٹر چلا رہے ہیں جہاں ادویات سے لیکر گردوں کا ڈائیلیسز مفت کیا جا تا ہے ۔ اس ڈائیلیسز سینٹر سے اب تک ایک لاکھ پچاس ہزارسے زائد گردوں کے مریض فیضیاب ہو چکے ہیں ۔یہاں پر زیر عالج مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سینٹر نہ ہوتا تو ان کے لئے اس قدر مہنگا علاج کروانا ممکن ہی نہ تھا۔

میاں عبالخالق کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی ضروریا ت کے لئے دکانداری کے بعد سارا وقت لا چار مریضوں کے لئے وقف کر دیا ہے۔

میاں عبدالخالق پیشے سے ڈاکٹر نہیں لیکن ان کے خدمت انسانیت کے جذبے نے وہ کر دکھایا جو شاید درجنوں ڈاکٹر بھی مل کر نہیں کر سکتے ۔آج نہ صرف اس عظیم ہیرو کی بدولت شہر میں گردوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے بلکہ شہر کے سب سے بڑے شفاء خانے یعنی ڈی ایچ کیو اسپتال میں مخیر حضرات کو ساتھ ملا کرہزاروں مریضوں کے لئے ادویات اور طبی آلات اور مشینری مہیا کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔

میاں عبدالخاق سرگودھا ڈویژن میں وہ کر رہے ہیں جو پورا محکمہ صحت مل کر بھی نہیں کر پا رہا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top