تازہ ترین
ابتک نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

ابتک نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

لاہور: (21 جون 2018) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں۔ شہبازشریف بھی اربوں روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر شہبازشریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات ابتک نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

شہباز شریف کے خلاف انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں دو مقدمات بھی زیر التوا ہیں، جن کی ایف آئی آر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

شہبازشریف نے بیان حلفی میں دو بیویاں تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے نام ظاہر کیے۔ انہوں نے 2015ء سے 2017ء تک ایک ارب 71 ہزار 825روپے آمدن ظاہر کی اور اس آمدن پر 2 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 638 روپے ٹیکس دیا گیا۔

شہباز شریف نے نقد اثاثوں کی تعداد 5 کروڑ ایک لاکھ 45 ہزار 47 روپے ظاہر کیے۔دو ہزار سولہ کے اثاثوں میں شہباز شریف کو 4 کروڑ 28 لاکھ 729 روپے کا خسارہ ہوا۔ انہوں نے تین سالوں میں زرعی آمدنی پر 21 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ٹیکس دیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت پانچ ملوں میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

شہبازشریف کروڑوں کی جائیداد کے باوجود 38 لاکھ 94 ہزار 518 روپے کے بینک مقروض بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول،شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور

کلثوم نواز کے وینٹی لیٹرسے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا ،شہباز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top