تازہ ترین
آصف زرداری نے این آر او کیس کے عبوری حکم کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

آصف زرداری نے این آر او کیس کے عبوری حکم کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: (18 ستمبر 2018) سابق صدر آصف زرداری نے این آر او عملدرآمد کیس کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔ نظرثانی درخواست 29 اگست کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آر او کے تحت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ کیا میری اہلیہ بے نظیر بھٹو شہید کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا مرحومہ کی قبر کے ٹرائل کے مترادف نہیں؟

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پرانے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ کیا بچوں کی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟ پاکستان کے انکم ٹیکس کے قانون کی شق 121 کے مطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں اس سے پیچھے کی نہیں۔

اپیل میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ الیکشن قوانین کے تحت امیدوار، اس کی اہلیہ اور زیر سرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔

اپیل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا عدالتی حکم نامے کے تحت مرحوم اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرناشہید بے نظیر کی قبر کا ٹرائل نہیں۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم نامہ موجودہ قوانین کی نفی کرتا ہے جس میں کہیں نہیں لکھا کہ اثاثے یا کاروبار ظاہر کیا جائے، اس لیے عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

کیس کی آئندہ سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے 29 اگست کی سماعت پر 2007ء سے 2018ء تک آصف زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری نے این آر او کیس میں بیانِ حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

این آر او کیس: پرویز مشرف اور آصف زرداری کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

 

Comments are closed.

Scroll To Top