تازہ ترین
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور:(26 مئی 2018) لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاری کیا،تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے نام رہائی سے قبل ای سی ایل میں شامل کئے جائیں،اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں۔

اس سے قبل درخواست گذارنے موقف اختیار کیا تھا کہ احد چیمہ کے حکم کے تابع ملازمین نے احکامات پر عمل کیا، اس دوران ملزمان نے اگر کچھ غلط کیا تو وہ ان کی مجبوری تھی،نیب اگرسمجھے کہ احد چیمہ کے احکامات پرعمل کرنا ناجائزہےتوانہیں معاف کردیا جائے،

واضح رہے کہ نیب نےاحد چیمہ کے احکامات بجا لانے پر اسرار سعید اور عارف مجید کوحراست میں لیا اورشریک ملزم ٹھہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

احد چیمہ اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن توسیع

احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنیوالا بینچ تحلیل

Comments are closed.

Scroll To Top