تازہ ترین
آزاد کشمیر: وادی نیلم میں جیپ کو حادثہ، 3 طالبعلم جاں بحق 4 شدید زخمی

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں جیپ کو حادثہ، 3 طالبعلم جاں بحق 4 شدید زخمی

مظفرآباد:(08 نومبر 2018) آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں جیپ کو حادثہ پیش آیاہے۔ جس کے نتیجے میں تین طالبعلم جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقے وادی نیلم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں طالبعلموں کو لے جانے والی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔حادثے میں تین طالبعلم جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کیل منتقل کیا ۔ تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دو شدید زخمی بچوں کو اسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔

جاں بحق طلبہ کی شناخت نوید، رفاقت اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کا شکار جیپ مرناٹ سے پھلاوئی جارہی تھی۔ حادثہ سڑک کی خربی کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے

نکیال آزاد کشمیر: مسافر جیپ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 16 افراد زخمی

کہوٹہ آزادکشمیر: مسافرجیپ کوحادثہ 4 افراد جاں بحق، 13زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top