تازہ ترین
آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات

راولپنڈی: (11 اکتوبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف لندن پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی اردن کے باشاہ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

 

Comments are closed.

Scroll To Top