تازہ ترین
آرمی چیف کا ایران میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا ایران میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

راولپنڈی: (18 فروری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں ہونے والے طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین اور ایرانی قوم سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار تمام 66 طیارے میں ساٹھ سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایرانی حکام نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے یسوج جارہا تھا۔ طیارے کا ریڈار سے رابطہ اڑان بھرتے ہی صبح پانچ بجے منقطع ہوا۔

طیارے میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارہ اصفہان کے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ایرانی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ جہاز میں سوار 66 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی طیارہ حادثے میں تمام 66مسافرجاں بحق، حکام کی تصدیق

میکسیکو:فوجی ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، 13 افراد ہلاک

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top