تازہ ترین
آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اسلام آباد: (10 ستمبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام دہشتگرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر حملوں میں ملوث تھے جن میں 202 افراد شہید ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں 151 عام شہری شامل ہیں جبکہ 249 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں میں منیر الرحمان، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمد منیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشتگردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے آگے اپنے جرائم کا اعتراف اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں جمہوریت پھیل رہی ہے، آرمی چیف

چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top