تازہ ترین
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کے کام کا افتتاح کردیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کے کام کا افتتاح کردیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (08 مئی 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر بلوچستان پنج پائی کے مقام پر آہنی باڑ کے کا م کا افتتاح کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر بلوچستان پنج پائی کے مقام پر آہنی باڑ کے کا م کا افتتاح کیا اور قبائلی عمائدین اور مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے میں بھی قبائلی عمائدین کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے گی۔ آہنی باڑ دہشتگردوں کی سرحد پار سے نقل و حرکت روکے گی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ دو طرفہ اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق خصوصی انتظامات اور قانونی نقل وحرکت کیلئے مخصوص کراسنگ پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بلا امتیاز جنگ لڑی، آرمی چیف

آرمی چیف کی کراچی میں امن بحال کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top