تازہ ترین
آج کے الیکٹرک کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کےبجائے کراچی پریس کلب پردھرنا ہو گا

آج کے الیکٹرک کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کےبجائے کراچی پریس کلب پردھرنا ہو گا

کراچی : (20 اپریل 2018) کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ادارہ نورحق کادورہ کام کرگیا۔مراد علی شاہ کی درخواست پر جماعت اسلامی نے دھرنے کی جگہ تبدیل کردی۔آج کے الیکٹرک کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کےبجائے کراچی پریس کلب پردھرنادیاجائےگا۔

جماعت اسلامی کا کراچی کے الیکٹرک کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یہ سن کر پریشان ہو گئے اور پھر سندھ کے وڈے سائیں احتجاج رکوانے ادارہ نور الحق پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی تو جماعت اسلامی نے بھی یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ اب وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجائے کراچی پریس کلب پردھرنا ہوگا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کسی طرح سے بھی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار نہیں جہاں مسئلہ حل ہوسکے وہاں ساتھ جانے کو تیار ہیں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ جماعت اسلامی کا کراچی میں گیس کی فراہمی کی بنیاد بنا کر طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گیس لینے کےلیے کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کوادائیگی کرنی پڑے گی،اویس لغاری

کے الیکٹرک بجلی کے نقصانات کا ہدف حاصل نہ کرسکی

Comments are closed.

Scroll To Top