تازہ ترین
بلوچستان میں اسپانسرڈ دہشتگردی ہورہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

بلوچستان میں اسپانسرڈ دہشتگردی ہورہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: (12 دسمبر 2018) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا پے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے کیونکہ یہ ضروری تھے۔ دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے جو کہ 13 کھرب ڈالرز ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہمارے نہیں اپنے قرضے پر فکر مند ہوں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم کی جانب سے شرائط کے انتظار سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ ہمیں یہ ضروری لگ رہے تھے۔ ہم نے آئی ایم ایف کی پابندیوں اور شرائط کا انتظار نہیں کیا بلکہ معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے پہلے سو دن کے اندر خود ہی متعدد اقدامات کیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے پہلے سو دن کے اندر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، نئے ٹیکس لگائے، شرحِ سود میں اضافہ کیا اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی اور مانیٹرنگ پالیسی اصلاحات کی صحیح سمت میں جا رہے ہیں جس کی ضرورت ہے۔ ہمیں ضرورت نہیں کہ آئی ایم ایف اس کے بارے میں ہمیں ہدایات دے۔ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اس وقت اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں لیکن بات چیت جاری ہے جس میں اس بات پر اختلاف رائے نہیں کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے؟  بلکہ اقدامات کی رفتار، ترتیب اور وسعت پر اختلاف ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی حکومت کے خدشات پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا جواب بڑا سادہ ہے کہ ہمیں چینی قرضے کی فکر ہونی چاہیے لیکن امریکی وزیر خارجہ کو چینی قرضے کے اپنے مسئلے پر فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے جو کہ 13 کھرب ڈالرز ہےْ جبکہ پاکستان پر چینی قرضہ ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم گذشتہ 30 برسوں میں آئی ایم ایف سے 12 مختلف پروگراموں میں گئے لیکن یہ سوال پہلے کیوں نہیں پوچھا گیا کہ کس ذرائع اور کس ملک نے پاکستان کو کتنا قرضہ دے رکھا ہے؟

یہ بھی پڑھیے

ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں ہے، معاشی خلا پورا کر چکے، اسد عمر

جہانگیر ترین نے اسد عمر کے ساتھ اختلافات کی تردید کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top